اشتہار

بیلجیئم میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بیلجیئم میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری پہے جس کے نتیجے میں ملک میں بہنے والے دریا بھپر گئے اور پانی سیلاب کی صورت میں آبادی میں داخل ہوگیا۔

سیلابی صورتحال سے شہروں کا نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جب کہ 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کے نشیبی علاقوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث گھر اور گاڑیاں ڈوب چکے ہیں جب کہ شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب سے منتقل کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیے بیلجیئم نے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں