کراچی : کالا پل کے قریب بس کے اندر ایک شخص کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں کالا پل کے قریب ایک شخص نے بس کے اندر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیرنذیرشیخ نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو روکا تو مشتبہ شخص بھاگا اور بس میں چڑھ گیا اور بس کے اندر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے بس موجود خواتین کو گولیاں لگیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے اور تفتیش جاری ہے ، خواتین کو گولیاں کس کی لگی،تفتیش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تھی۔