تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چینی کمپنی شیاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے سال کی دوسری سہ ماہی میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ریسرچ فرم کینالیز کی رپورٹ کے مطابق چینی اسمارٹ فون بنانے والے کمپنی شیاؤمی نے دوسری سہ ماہی میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تحقیقاتی فرم کے مطابق شیاؤمی نے دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی ترسیل کے 17 فیصد حصص کے ساتھ پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کی جو گزشتہ سہ ماہی سے تین فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں شیاؤمی کے مارکیٹ شیئر میں 83 فیصد اضافہ ہوا اور اس نے عالمی مارکیٹ کا 17 فیصد شیئر حاصل کر لیا اور امریکی کمپنی ایپل سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

Xiaomi Redmi 9A release Pakistan

سام سنگ نے اس عرصے میں 15 فیصد ترقی کی جس کی وجہ سے وہ بدستور دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے۔

سام سنگ کا عالمی مارکیٹ میں شیئر شیاؤمی سے 2 فیصد زیادہ یعنی 19 فیصد ہے۔

امریکی کمپنی ایپل 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے جب کہ چوتھے نمبر پر 10 فیصد شیئرز کے چائنیز کمپنی اوپو موجود ہے۔ ایک اور چینی کمپنی ویوو بھی 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ویوو موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی کھیپ لاطینی امریکا میں 300 فیصد، افریقہ میں 150 فیصد اور مغرب یورپ میں 50 فیصد سے زائد بڑھی ہے۔

Comments

- Advertisement -