تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

2030 کے بعد انسانی دماغ چپ سے کنٹرول کیے جانے کا انکشاف

نیویارک: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں ایسی ایجاد میں مصروف ہیں، جن کی مدد سے انسانی دماغ کو چپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں آئندہ دس سالوں کے بعد ایک ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی خیالات اور نظریات پر اثر انداز ہوسکیں گی۔

امریکی ماہرین کے گروپ نے یہ انکشاف ایک تحقیق کے بعد کیا، جس میں دماغی چپس کے ذریعے اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی رسائی پر غور کیا گیا۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ دس سالوں یعنی 2030 کے بعد اس ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر فروخت کیا جائے گا۔ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے نیورو سائنس نے خدشہ ظاہر کیا کہ چپ کے ذریعے انسانی دماغ کو کنٹرول کرنے کا خیال اب کوئی سائنسی افسانہ نہیں رہا کیونکہ اسے جلد حقیقت میں تبدیل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کیا موبائل فون چپکے سے ہماری باتیں سنتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں: آدھا بندر آدھا انسان، سائنس دانوں نے تہلکہ خیز تجربہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایسے آلات کی تیاری میں مشغول ہیں، جو اسمارٹ فونز کی جگہ ہمارے دماغوں کو انٹرنیٹ سے جوڑ دیں گے اور انسان اسمارٹ فون کے بجائے دماغ سے ہی انٹرنیٹ استعمال کرے گا‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا بھی ان دنوں بندروں کے دماغ کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے تجربے میں مصروف ہے جبکہ فیس بک نے بھی انسانی دماغوں کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے  استعمال اور تیاری پر ابھی سے ہی پابندی عائد کردے۔

Comments

- Advertisement -