اشتہار

جنوبی افریقا فسادات، عمارت نذرِ آتش، ماں نے اپنی بچی کو نیچے پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں ہونے والے فسادات میں ایک ماں کو اُس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بازار میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی اور مظاہرین نے دکانوں کو آگ لگا دی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں جاری فسادات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، جن میں اب تک سیکڑوں مظاہرین اور عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، ہلاک شدگان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

نلیدی مایونی نامی خاتون اپنی بچی کے ساتھ دربن کے علاقے میں قائم ایک عمارت میں خریداری کے لیے داخل ہوئیں تو مظاہرین نے نچلی منزل پر دکانوں کو نذر آتش کیا۔

- Advertisement -

دکانوں کو آگ لگنے کے بعد وہاں سے لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ ایک ماہ اپنی بچی کو بالکونی میں لے کر کھڑی ہوئی تھی۔

ماں نے اپنی بیٹی کو پہلی منزل سے نیچے پھینکا جہاں لوگوں نے اُسے کیچ کیا، خوش قسمتی سے بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

اس سارے منظر کو جنوبی افریقا میں ہنگاموں کی رپورٹنگ کرنے والے بی بی سی کے کیمرہ مین تھوتھوکا زوندی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جس میں ماں کو اپنی بچی کو نیچے پھینکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بچی کی عمر دو سال ہے، جسے ماں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازوؤں سے پکڑ کر نیچے پھینکا تو اسے نیچے کھڑے لوگوں نے ٹانگوں اور دھڑ سے باآسانی پکڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں