تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سانحہ داسو : ’چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی‘

جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ  ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ ’چینی کمپنی نےداسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم  پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا‘۔

افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ

وفاقی وزیر نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے،  ٹیکسی ڈرائیور حراست میں ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے، امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے‘۔

آزاد کشمیر انتخابات

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے، پیپلز پارٹی کو 7اور ن لیگ کو صرف 15امیدوار مل سکے ہیں،مریم نواز اوربلاول غیرسنجیدہ سیاسی قیادت ہیں‘۔

مزید پڑھیں: داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لے لیا

یہ بھی پڑھیں: داسو بس دھماکے کی تحقیقات کیلئے چینی حکام پاکستان پہنچ گئے

قبل ازیں   چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنےکا نوٹس واپس لیا اور پروجیکٹ پر دوبار کام شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ داسو واقعہ کے بعد باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چندروز کے لیے روکا کیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -