بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قطر:‌ افغان حکومت اور طالبان کی اہم بیٹھک، مشترکہ اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطرمیں ہونےوالا افغان سربراہی اجلاس ختم ہوگیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

دوحہ میں موجود صحافی محمد اشرف صدیقی کے مطابق سربراہی اجلاس میں افغانستان میں پیدا بحران سے نمٹنےکیلئے مذاکرات کو تیز کرنےکی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین افغان مسئلےکا جلد از جلد، مستقل اور دیر پا حل، مسئلےکے حل کیلئے مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے پرعزم ہیں، فریقین نے مستقبل میں بھی اس طرز کے اجلاسوں کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نےاپنی مذاکراتی ٹیموں کو بات چیت اور آپسی رابطے کو تیز کرنےکی ہدایت کی اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ افغانستان کے تمام شہریوں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی عید الاضحیٰ پر سیز فائر کی مشروط پیش کش

اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز شہری ہلاکتوں کوروکیں اور انسانی امداد پر تعاون کریں گے۔

اجلاس میں  افغان حکومتی وفد نے جنگ بندی پر زور دیا، جس پر افغان طالبان نے جنگ بندی کی مشروط پیش کش کرتے ہوئے اپنے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ وفود نے افغانستان میں پائیدارامن کیلئے قطر کی خدمات کوسراہا، فریقین نے امن عمل میں تعاون کرنے پر پڑوسی ممالک اورعالمی برادری کابھی شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں