بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اوباش موٹر سائیکل سوار خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بننے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نوجوانوں میں اخلاقی پستی اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی، کراچی کی مشہور و مصروف شاہراہ پر ہونے والا یہ واقعہ کند ذہنیت کی بدترین مثال بن گیا ہے۔

شہر قائد کی تمام سڑکوں پر آلٹر موٹر سائیکل سوار دندناتے پھرتے ہیں انہیں نہ تو کسی کا ڈر ہے اور نہ قانون کا کوئی خوف، نوجوانوں پر مشتمل ٹولیوں کی صورت میں دن رات کراچی کی معروف شاہراہوں پر دھینگامستی کرتے نظر آتے ہیں، یہ اوباش نوجوان اب خواتین کے لئے پریشانی کا سبب بننے لگے ہیں۔

ایسا ہی افسوسناک واقعہ کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پر پیش آیا، جہاں رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو ان اوباش نوجوانوں نے مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی،رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چند نوجوان مسلسل خاتون کو ہراساں کرتے، نازیبا جملے کستے اور سیٹیاں بجارہے ہیں ، ان میں سے ایک نوجوان نے ڈرائیور کو رکشہ روکنے کا کہا مگر رکشہ ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی۔

خاتون نے ویڈیو میں اعلیٰ حکام سے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں