اشتہار

کویتی نیشنل پٹرولیم کمپنی میں ملازمت کے خواہش مند 90 فیصد مقامی امیدوار فیل

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی نیشنل کمپنی میں نوکری کرنے کی خواہش رکھنے والے 90 فیصد مقامی امیدوار امتحان پاس نہ کرسکے جس کے باعث انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوکری کے حصول کے لیے 90 فیصد کویتی پیٹرولیم کمپنی( KNPC) کے امتحان میں فیل ہو گئے۔ اسی ضمن میں رکن پارلیمنٹ عبدالعزیز الثاقبی نے کمپنی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کمپنی نے مشکل سوالات دیے جس کے باعث امیدوار امتحان پاس نہیں کرسکے۔

کویتی یونیورسٹی میں پٹرولیم اور انجینئرنگ شعبے کے فارغ التحصیل طلبا نے نیشنل پٹرولیم کمپنی میں نوکری کی درخواست دی تھی لیکن وہ ملازمت کا امتحان پاس نہیں کرپائے۔

- Advertisement -

رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کویتی ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے اس لیے سوالات پر دوبارہ نظرثانی ہونی چاہیے۔

عبدالعزیز نے مزید کہا کہ امتحان دینے والے وہ طلبا تھے جن کی یونیورسٹی میں اچھی پرفارمس رہی ہے اسی لیے یہ بات قابل غور ہے کہ امیدار کیوں فیل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں