بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کون اٹھائےگا؟، فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کیا قومی ٹیم فیصلہ کن معرکہ جیت کر قوم کوعید کا تحفہ دے گی؟فیصلہ آج اولڈ ٹریفورڈ میں ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا،فیصلہ کن معرکہ آج شب ساڑھےدس بجےشروع ہوگا۔

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ہے، سیریزجیتے،تو چوتھےسےتیسرےنمبرپر آجائیں گے۔

انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں آخری سات میچز میں چار فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ تین شکستوں میں سے دو پاکستان کیخلاف مقابلوں میں ہوئیں۔

گرین شرٹس یہاں دو ہزار سولہ میں نو وکٹوں سے سرخرو ہوئے تھے، گذشتہ سال بھی بابر اعظم الیون نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی تھی۔گذشتہ سال ٹور کے تینوں میچز مانچسٹر میں کھیلے گئے تھے، پہلا بارش کی نذر ہوا، دوسرے میں انگلینڈ، تیسرے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، اولڈ ٹریفورڈ کی پچ سپورٹنگ خیال کی جاتی ہے، وہاں بولرز اور بیٹسمینوں کو یکساں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کردیتا

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے انگلینڈ کو بتیس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز برابر کردی تھی۔

یاد رہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ ہوا تھا، دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی ، جہاں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں