تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: سفری پابندی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب نے کوروناویکسین کی دونوں خوراک نہ لینے والے مسافروں پر سفری پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ مسافر جو مملکت سے بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں لیکن ویکسین کی دونوں ڈوز نہیں لگوائیں تو ان پر 9 اگست سے سفری پابندی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 9اگست سے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونے کے خواہاں اپنے تمام شہریوں پرکووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرط رکھ دی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سفر کے خواہش مند مسافر نواگست سے پہلے مکمل ویکسینیشن کرالیں۔

Saudi physician Hala Alkattan prepares to inject a Pfizer vaccine at a new coronavirus vaccination center, at the Jeddah old airport, Saudi Arabia. (File photo: AP)

اعلامیہ کے مطابق اس پابندی کا 12 سال سے کم عمر بچوں پر اطلاق نہیں ہوگا مگر اس کی یہ شرط ہوگی کہ ان کی سفری انشورنش پالیسی میں کوروناوائرس سے متعلق تمام اخراجات شامل ہوں۔

اسی طرح گزشہ چھے ماہ کے دوران وبا کے شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، کورونا کو شکست دے کر ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس مختلف اقسام کے ساتھ پھیل رہا ہے ایسی صورت میں وبا سے ہرممکن بچاؤ بہت ضروری ہے، نیا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -