اشتہار

ہائی وے پر نوجوان کو گاڑی کے بونٹ پر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک افسوسناک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں نوجوان کو گاڑی کے بونٹ میں گھسیٹا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب کانپور میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے بعد کار میں سوار نوجوانوں اور ٹرک ڈرائیور میں جھگڑا ہوا، غصے میں کار سواروں نے ان کے سامنے کھڑے ٹرک ڈرائیور کو ٹکر مارنے کی کوشش کی۔

ٹرک ڈرائیور نے بچنے کے لیے بونٹ پر چھلانگ لگائی اور وائپر کو زور سے پکڑ لیا اس کے بعد نوجوانوں نے فلائی اوور پر گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور نوجوان کو گھسیٹتے رہے۔

- Advertisement -

ابتدا میں اسے اسٹنٹ سمجھا جاتا رہا لیکن جب عینی شاہدین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کار اور ٹرک کے تصادم کے دوران جھگڑے کی تصدیق کردی۔

کار کے بونٹ پر لٹکا ہوا نوجوان ان سے گاڑی روکنے کی التجا کرتا رہا لیکن ڈرائیور کو رحم نہیں آیا اور پانچ کلو میٹر تک نوجوان کو گھسیٹتے رہے۔

راہگیروں نے واقعے کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وائرل ویڈیو کے بعد پولیس نے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں