بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں کرونا سے کتنی اموات ہوئیں؟ پریشان کن اعداد و شمار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: امریکا کے تحقیقی صحافیوں نے کرونا کے باعث بھارت میں ہونے والی ہلاکتوں کے پریشان کن اعداد و شمار جاری کردیے۔

ایسوسی ایٹ پریس (اے پی) کی جانب سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں گزشتہ برس جنوری سے جون 2021 تک ہونے والی اموات کو شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے کرونا کی اموات کے اعداد و شمار بالکل غلط ہیں کیونکہ اس سے دس گنا زیادہ مریضوں کرونا سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے جون 2021 تک تیس لاکھ سے 47 لاکھ تک بھارتی کرونا سے ہلاک ہوئے۔ اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے یہ اعداد و شمار مختلف علاقوں میں ہونے والے عوامی سروے، اسپتالوں کی رپورٹس کو بنیاد بنا کر جاری کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں کرونا کے باعث اس سے زیادہ اموات ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ اس کے نصف شہری اس دوران دیگر وجوہات کی بنا پر دنیا سے رخصت ہوئے، جس کپر کہا جاسکتا ہے کہ بھارت میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بہت زیادہ اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا سے اموات کی تعداد 24 لاکھ ہوگئی! حکام کی تردید

اس رپورٹ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے سابق معاشی ایڈوائزر اروند نے کہا کہ ’ایسے بھی شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ اموات بہت زیادہ ہوئیں مگر حکومت نے چھپانے کے لیے اموات کی تعداد صرف چار لاکھ بتائی ہے‘۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں 4 لاکھ 14 ہزار 482 شہری کرونا سے ہلاک ہوئے اور 8 لاکھ کے قریب شہریوں کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں