کراچی : اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بندھن میں بندھنے کو روز روز پریشانی قرار دے دیا۔
ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہیں کی جس وجہ جاننے کےلیے مداحوں کی جانب سے بارہا اداکارہ سے سوالات پوچھے گئے جس پر باالآخر اداکارہ نے جواب دے ہی دیا۔
صبا قمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں مداحوں کی جانب سے ہر وقت پوچھا جانے والا سوال تصویر کی صورت میں تھا۔
اسٹوری میں شیئر کردہ تصویر میں لکھا تھا کہ ’کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کرتیں؟ جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے فیصلے سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے جواب دیا کہ ’چار دن کی توجہ حاصل کرنے کے چکر میں ساری زندگی کی پریشانی نہیں جھیل سکتی‘۔
واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔