اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند دوبارہ چوری

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور میں اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کی حفاظت کرنا چیلنج بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپئن سمیع اللہ خان کی مجسمے سے ہاکی اور گیند دوبارہ چوری ہوگئی، ہاکی اور بال چوری ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس نے چوری کی تردید کردی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہاکی اور بال رات کو دوبارہ چوری ہوئی تھی لیکن انتظامیہ نے دوبارہ لگادی۔

پولیس کا کہناہے کہ چور نے ہاکی اور بال غائب کرنے کے بعد ویڈیو بنائی اور پھر خود ہی ہاکی اور بال مجسمے پر لگادی ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ مجسمے کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں