بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس 2020 : پاکستانی کھلاڑی تاریخ رقم کر کے سجدہ ریز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے، جس میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔

طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے تاریخ رقم کر ڈالی۔

طلحہ طالب نے 150 کلوگرام وزن اٹھایا اور پھر وہ رب کا شکر ادا کرنے کے لیے اسٹیج پر ہی سر سجدہ ریز ہوگئے۔

Image

کھیلوں پر نظر رکھنے والے صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’طلحہ طالب نے مقامی جم میں تربیت حاصل، انہیں پروفیشنل ٹریننگ ملی اور نہ ہی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی، اس کے باوجود یہ کامیابی حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں