اشتہار

کورونا کی ڈیلٹا قسم سے بچاؤ کیلیے کتنی خوراکیں ضروری ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا کی بدلتی صورتحال اور صحت کے اس پر اثرات سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کی جو نئی قسم ریکارڈ پر آئی ہیں ان میں سے الفا، بیتا، جاما اور ڈیلٹا تشویشناک ہیں تاہم ان چاروں میں ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نےکہا کہ ’کئی طبی جائزوں اور میڈیکل ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کے لیے کسی بھی ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ہوگی‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا کی ڈیلٹا قسم اتنی تیزی سے کیوں‌ پھیلتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی

ترجمان نے کہا کہ ’ ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ اور مدافعت حاصل کرنے کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہیں‘۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 25 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 194 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 164 افراد صحت یاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں