راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں ماں اور 14 ماہ کے بچے پر تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا دونوں جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز واجد نامی ملزم نے خاتون اور بچے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا تشدد کے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ماں کو طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس سفاک ملزم کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: ماں اور بچے پر بدترین تشدد، 14 ماہ کا بچہ جاں بحق
مقتولہ کے شوہر غفار نے ملزم کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں 14 ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی تھی۔
آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ والدین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔