اشتہار

نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہرجعفر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 28 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں تھانہ کوہسارپولیس نے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا، سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے کہا کہ ملزم سےہم نےپسٹل برآمد کرلیا ،موبائل ریکورکرناہے،اس لیے مزید ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے پولیس کو ملزم ظاہر جعفر کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزم سے تفتیش کرکے28 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پولیس نے نور مقدم قتل کے مقدمے میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں، پولیس کا کہنا تھا کہ نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اور مجرم کو بچانے کیلئے ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں تاہم کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملزم کے والدین اور گھریلو ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جنہیں عدالت نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں