اشتہار

ہالی ووڈ فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کے اداکار مائیکل مچل چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مشہور زمانہ فلم ’گلیڈی ایٹر‘ میں شاندار اداکاری کرنے والے 65 سالہ مائیکل مچل دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار مائیک مچل تُرکی کے ایک ریزورٹ میں موجود تھے، جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

غیر ملکی میڈیا نے اداکار کے مینیجر کے حوالے سے کہا ہے کہ مائیکل مچل اپنے کمرے میں زمین پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

- Advertisement -

مینجر نے میڈیا کو بتایا کہ اُس کے بعد وہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لیکر گئے جہاں معلوم ہوا کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اداکار نے باڈی بلڈنگ سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا اور مسٹر یونیورس، مسٹر ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جب کہ 2010 میں انہوں نے برطانیہ کے سب سے طاقتور شخص ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مائیکل مچل نے 1994 میں فلم بریو ہارٹ سے اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیتے گئے، مائیکل مچل نے جن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں گلیڈی ایٹر، دی پلانٹ، ون ڈے، ریموولز، سٹی آف ہیل سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں