اشتہار

رخصتی کے وقت دلہن کا دلہا کے ساتھ جانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ: چوک سرور شہید میں عین رخصتی کے وقت دلہن نے دلہا کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں دلہن نے دلہا کے ساتھ عین رخصتی کے وقت جانے سے انکار کیا تو دلہا نے باراتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔

[bs-quote quote=”اب معلوم ہوا ہے کہ دلہے کی ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں” style=”default” align=”left” author_name=”دلہن کے والد”][/bs-quote]

- Advertisement -

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اب معلوم ہوا ہے کہ دلہے کی ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں، لڑکی نے دلہے کا کٹا ہاتھ دیکھ کر ساتھ جانے سے انکار کیا۔

دلہا کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں کا بھی شادی پر سارا خرچ ہم نے اٹھایا تھا، لڑکی والوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

دلہن کی جانب سے انکار کے بعد دلہا پانچ گھنٹوں کے بعد باراتیوں کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں