اسلام آباد: ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز پر کوروناوائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔
ذرایع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو آئے اور 2 انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 5ڈاکٹر اور ایک ہیلتھ ورکر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ چوبیس گھنٹے میں انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق اسلام آباد اور کراچی سے ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16938 ہوگئی۔
‘دس ہزار 140 ڈاکٹرز، 2405 نرسز اور 4393 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 166ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 403ہیلتھ ورکرز گھر اور 31 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔’
اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں16337ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنے والے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں5963ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 58 انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوئے اور 29 کا انتقال ہوا ہے۔
کورونا سے متعلق ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں4000ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 44 انتقال کرچکے، اسلام آبادمیں1546ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 14 کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں285ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 3 انتقال کرچکے ہیں۔
اسی طرح بلوچستان میں853ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوچکے ہیں اور 9 انتقال کرگئے۔ آزاد کشمیر میں802ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 9 انتقال کرچکے ہیں۔