لاہور: اے آر وائی نیوز کی نشریات پنجاب کے کئی شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی کوریج پربند اور کہیں اس کے نمبر تبدیل کردئیے گئے۔
موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اے آر وائی اپنے صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کررہا ہے لیکن حکومتی اداروں کو مخالفین کی کوریج برداشت نہیں، اسی لئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وجہ سے کوریج بند کی جارہی ہے اور کہیں اس کے نمبر تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
شہریوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر فون کر کے شکایت کی ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں آزادی مارچ کی کوریج دکھانے پر اے آر وائی نیوز کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے، جس میں بودلہ ٹاون، حسن آباد،کسیرہ آباد، منظور کالونی اور ایوبیہ محلہ شامل ہیں، اسی طرح لاہور شہر کے کچھ علاقوں میں کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بند کروا دیا گیا ہے۔