اشتہار

نئی سفری ہدایات جاری، کِن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور کہاں کی اجازت نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی حکام نے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں اور چند ممالک کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں کا سفر نہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اسپین، پرتگال، قبرص اور کرغزستان کے سفر سے گریز کریں، مذکورہ ممالک کورونا کے حوالے سے خطرناک صورت حال سے گزر رہے ہیں۔

Coronavirus shutdowns leave travellers stuck in airport terminals |  Coronavirus pandemic News | Al Jazeera

- Advertisement -

امریکی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ شہری کورونا سے محفوظ ممالک کا سفر کریں، ایسے ملکوں میں نہ جائیں جہاں عالمی وبا اپنے پنجے گاڑے بیٹھی ہے اور کیسز بڑھ رہے ہیں۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ملکی وزارت خارجہ کی ہدایت پر عوام کے لیے سفری مشورہ جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے کیوبا کو بھی کورونا سے متعلق خطرناک قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سی ڈی سی نے 110 ممالک سے متعلق سفری ہدایات جاری کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں