اشتہار

صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا، نذیر چوہان کے خلاف مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پرمقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کی ایف آئی اے سے وائس میچ کرائی جائےگی۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں ماہ مئی میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے، افسوس یہ جرم نذیر چوہان نےسرزد کیا، شہزاداکبر نے کہا تھا کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیاپرگمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ذاتی انتقام کےلیے مذہبی کارڈ استعمال کرنا گھناؤنا فعل ہے، نذیرچوہان شہزاداکبرکےخلاف تھرڈکلاس حربے استعمال کر رہا ہے، لاہورپولیس ایم پی اےنذیرچوہان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں