جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کھیت میں کام کرنے والی خواتین پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

عمرکوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں شہد کی مکھیوں نے کھیت میں کام کرنے والی خواتین پرحملہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کردیا، موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ کر شہد کی مکھیوں سے جان چھڑائی، مکھیوں کے اچانک حملے سے افراتفری پھیل گئی۔

شہد کی مکھیوں کے نتیجے میں چالیس کے قریب خواتین متاثر ہوئیں، ان میں سے دو خواتین کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی گئیں جبکہ حملے سے متاثر ہونے والی دیگر خواتین کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

- Advertisement -

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عمر کوٹ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا ، اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ میں بھی میٹرک امتحانات کے دوران شہد کی بڑی مکھیوں نے اچانک ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں، اساتذہ اور طالب علموں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں