اشتہار

نادیہ حسین بھڑک اٹھیں (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ وماڈل نادیہ حسین سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں خواتین پر ہونے والے تشدد اور قتل غارت گری کے واقعات کے خلاف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔

اسی ضمن میں نادیہ حسین چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اس ظالم کے خلاف بول رہی ہیں، ایسے میں وہ صارفین جو اس طرح کے واقعات سے لاعلم ہیں اور اداکارہ کی پوسٹ پر سوال کیا کہ یہ ماجرا کیا ہے تو وہ بھڑک اٹھیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے صارفین کے ایسے سوالات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا جہاں بھی عورتوں پر تشدد کی بات آتی ہے وہاں سب ایسے غافل بن جاتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔

نادیہ حسین کا ناقدین کو کرارا جواب، مداح معافی مانگنے پر مجبور

نادیہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ دو دنوں سے ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین کو انصاف دلانے کے لیے پوسٹ شیئر کررہی ہوں جس پر مجھ سے سوالات پوچھے جارہے ہیں کہ یہ سب کیا ماجرا ہے۔

ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ جب خواتین کے کپڑوں کی بات آتی ہے تو خبر جنگی کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے لیکن ایسے واقعات کا علم نہیں، انہیں شرم آنی چاہیے جو خواتین پر تشدد کے معاملے پر خاموش بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں