اشتہار

لنگر سے کھانا کھانے والی خاتون نے نادار افراد کے لیے دستر خوان سجا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی رقیہ فرید نے، جو کبھی خود لنگر سے کھانا کھانے پر مجبور تھیں، نادار افراد کے لیے دستر خوان سجا لیا۔ ان کا دستر خوان سفید پوش افراد کو گھروں پر بھی کھانا فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفید پوش افراد کے لیے دستر خوان چلانے والی خواتین رقیہ فرید اور فاطمہ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور اپنے دستر خوان کے بارے میں بتایا۔

رقیہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ وہ خود بھی لنگر سے کھانا کھانے پر مجبور ہوگئیں تھی۔

- Advertisement -

رقیہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بیماری کے باعث بستر سے جا لگے تھے اور گھر کی ذمہ داری ان پر آگئی تھی، وہ آرٹسٹ تھیں اور اپنی پینٹنگز بنایا کرتی تھیں، بعد ازاں انہوں نے اپنی کمپنی شروع کی اور جلد ہی ان کا کاروبار چل نکلا۔

وہ کہتی ہیں کہ خدا نے جب انہیں اس قابل کردیا تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے جیسے وقت سے گزرنے والے افراد کا سہارا بنیں۔

رقیہ نے بتایا کہ ان کا دستر خوان خاص طور پر خواتین کے لیے ہے، تاہم مرد بھی یہاں کھانا کھاتے ہیں، علاوہ ازیں جو یہاں نہیں آسکتے ان کے گھروں پر بھی کھانا پہنچایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں