اشتہار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا ‏اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے شرح سود نہ بڑھانے سے ‏صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ ‏

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کورونا اور لاک ‏ڈاون کےدوران بھی معاشی اشاریےبہترہیں اور معاشی اشاریےبتارہےہیں مہنگائی میں کمی ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤدیکھاگیا 2سال سےزرمبادلہ ذخائرمیں مسلسل اضافہ ‏ہو رہا ہے زرمبادلہ ذخائر کے5ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رضاباقر کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانےکیلئےایکسپورٹرزاپنی صلاحیت بڑھارہےہیں غریب آدمی کا ‏روزگار ہاؤسنگ، تعمیرات سےبڑھتاہے وزیراعظم عمران خان نےان شعبوں پر زور دیا بینکوں سےان ‏شعبوں کیلئے فائننسنگ کااعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں