بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکار کی محبت کی دلچسپ داستان … ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار سلیم شیخ نے اپنی محبت کی دلچسپ کہانی خود ہی بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلیم شیخ نے بتایا کہ اُن کی محبت کی کہانی ایک کتاب سے شروع ہوئی۔

سلیم شیخ نے بتایا کہ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں پہلی بار نوشین کو دیکھا، جہاں میں اکیلا تھا اور وہ اپنی دوست کے ساتھ خریداری میں مصروف تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ نوشین کی دوست کو جب احساس ہوا کہ میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے پڑوسی میں کام کرتا ہوں تو انہوں نے ہاتھ ہلایا، جس پر میں نے اپنی مستقبل کی اہلیہ کو پہلی بار دیکھا تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saleem Sheikh (@saleemsheikhh)

انہوں نے کہا کہ ’یہ فلمی کہانی کی طرح تھی کیونکہ ہم پھر اپنی اپنی منازل کی طرف روانہ ہوگئے تھے، اُس دور میں موبائل فون بھی نہیں تھے‘۔

نوشین نے بتایا کہ ’بعد میں ہم دو تین بار مختلف مقامات پر ایک دوسرے کو نظر آئے تو پھر بات چیت شروع ہوئی‘۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ ’ہماری ملاقات لبرٹی مارکیٹ کی دوپٹہ گلی میں اُس وقت ہوئی جب میں اپنے درزی کے پاس گئی تھی، بعد میں ہماری ملاقات ایک شو میں ہوئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے گھر کے فون کا نمبر شیئر کیا تھا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں