بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کے اہم صوبائی وزیر نیب کے ریڈار پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو ذاتی اکاؤنٹ سے مشکوک بینک ٹرانزیکشن کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم صوبائی وزیرناصر حسین شاہ کے ذاتی بینک اکاونٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف سامنے آیا، جس پر نیب نے انہیں تحقیقات کےلیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش پر ناصر شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران اُن کے ذاتی بینک اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز  سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے اکاؤنٹس سے 6 سالوں کے دوران مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی، جن کا وہ حساب یا کوئی وضاحت پیش نہیں کرسکے۔

دوسری جانب ناصر حسین شاہ نے مشکوک بینک ٹرانزیکشن اور نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر تاحال کوئی ردعمل جاری کیا اور نہ ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں