اشتہار

آزاد کشمیر، مخصوص نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے قانون سازاسمبلی کی8 مخصوص نشستوں پرانتخابات کاشیڈول جاری کیا، جس کے مطابق پولنگ2اگست کو ہوگی۔

آزاد کشمیر کے مطابق پولنگ صبح10 سے دوپہر2بجےتک آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے ہال بلاک نمبر 12 سول سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 5، علما و مشائخ کی ایک ، اوورسیز کشمیریوں اور ٹیکنو کریٹ کیلئےایک،ایک نشست مخصوص ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 29جولائی کوصبح 9سے2بجےتک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ، اُسی روز ریٹرننگ افسر کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا اور پھر 30جولائی کو9سے12بجے تک آراو کاغذات منظوریا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

الیکشن کمیشن کے مطابق  فیصلےکے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائرکی جاسکےگی ، جن پر 31جولائی کو9سے12بجے تک الیکشن کمیشن سماعت کرےگا اور اُسی روز ایک سے چار بجے تک فیصلہ جاری کرے گا۔ یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفرخان کو ریٹرننگ افسر جبکہ ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد اشفاق کو پولنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں