بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع کر دیاگیا، آج شام تک سو ٹن تیل نکال لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمودمولوی نے کراچی کے ساحل پر تیل منتقلی کے دوران متاثرہ بحری جہاز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر بحری امور نے کہا کہ ساحل پرپھنسےبحری جہاز سےتیل نکالنے کاکام شروع کر دیاگیا، جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ جہاز کوکھینچنے سے قبل تیل سے خالی کیا جائےگا ،رسک نہیں لینا چاہتے، جہاز کے کپتان اور مالک کوتیل کی منتقلی کاوقت دیا گیاتھا، مالک کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر کام شروع کر دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ نہیں چاہتے سمندر میں کسی قسم کا تیل کا رساؤہو ، تیل کی منتقلی کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا۔

پھنسے جہاز کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر بحری امور نے بتایا کہ جہاز کا ایک انجن بے کار اور ایک کمزور ہے، جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ، جس کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ جہاز کا مالک رابطہ کرے یا نا کرے ہم نے جہاز سےتیل منتقل کرناہے، جہاز کےکپتان یا مالک نے رابطہ نہیں کیا توجہاز ملکیت میں لے لیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جہاز سے تیل منتقلی اج صبح شروع ہوئی جو شام تک مکمل ہوجائے گی ، جہاز سے تیل منتقلی کےلیے7 سے 8 آئل ٹینکرموجود ہیں، جہاز سے 100 ٹن تیل منتقل کیاجائے گاباقی 18 ٹن منتقل نہیں ہوسکتا۔

مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ 15 اگست کوجہاز کاریسکیو آپریشن شروع ہوگا، جو ٹگ دبئی سےآئے تھے وہ بحری جہازنکالنے کے لیےسود مند نہیں ، اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ٹگ کو بلایا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں