اشتہار

سعودی عرب میں اہم اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کرائے پر گاڑیاں دینے والی ایجنسیوں سے متعلق معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے آغاز کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کا اغاز ہوگیا۔ اس بات کا اعلان سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کیا ہے۔

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے 25 جولائی سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد شروع کردیا۔ یہ معاہدہ ایجنسیوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ نقل پورٹل کے ذریعے رینٹ اے کار کے حوالے سے تمام معاہدوں کو جاری کرے۔

- Advertisement -

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لائسنس یافتہ اداروں کو مکمل قانونی تقاضوں اور شقوں کے ساتھ ایک منظم معاہدہ جاری کرنے کے قابل بنائے گا۔

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اہم خبر آگئی

معاہدے کے ذریعے ایجنسیاں صارفین کے حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کریں گی، فراہم کردہ خدمات کے اعتماد میں اضافہ کرنے سمیت خدمات کے معیار کی سطح میں اضافہ کرنا بھی انہی کی ذمے داری ہوگی۔

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق مشترکہ ای ایگریمنٹ سے تنازعات اور متعلقہ انتظامیہ پر بوجھ کم ہوگا اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، یہ شعبہ مزید ترقی پائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے مئی میں اپنا ٹرانسپورٹ پارٹنر پروگرام شروع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں