بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹنگ، نتیجہ کیا رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ کی کووڈ ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کووڈٹیسٹنگ کی گئی، جس کی رپورٹ منفی آئی۔

قومی اسکواڈ مقامی وقت کےمطابق صبح آٹھ بجے ہوٹل سےاسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر ان کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی، کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز پہنچنے والے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی کرونا رپورٹ کیا رہی؟

پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں ‏پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز ‏اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں، یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گے انگلینڈ کیخلاف کی گئی غلطیوں کو ‏نہیں دہرائیں گے، ہماری فیلڈنگ کمزور تھی اس پربہت کام کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں