اشتہار

مریم نواز کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ لکھا کہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

دوسری جانب ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، مئی کے بعد آج کرونا کیسز کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کراچی میں صورت حال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پندرہ روز کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں