اشتہار

اوور اسپیڈنگ پر خاتون پر لاکھوں روپے کا چالان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانسیسی حکام نے تین دن میں 33 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کرنے پر خاتون کو 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد کا چالان بھیج دیا۔

مغربی ممالک میں اوور اسپیڈنگ سمیت ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان کے ذریعے ڈرائیورز پر جرمانہ کیا جاتا ہے لیکن ای چالان کی وجہ سے ایک خاتون پر تین دنوں میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد ہوگیا۔

فرانس میں ایک خاتون کو 33 اوور اسپیڈنگ کے چالان موصول ہوئے اور اوور اسٹپیڈ کی خلاف ورزی خاتون نے صرف تین دن میں کی تھی۔

- Advertisement -

سوزی کولمبانی نامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جو چالان مجھے موصول ہوا تھا وہ 13 سے 16 جولائی تک کے تھے لیکن اس پر سن 2020 درج تھا۔

یہ چالان مارکیوریکس موٹروے پر اوور اسپیڈنگ پر کیے گئے تھے جو راستہ سوزی روزانہ استعمال کرتی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹر وے حکام کی جانب سے سوزی پر (2128 پاؤنڈ) 4 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد کے چالان کیے گئے تھے۔

چالان موصول ہونے پر سوزی کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی سے اوور اسپیڈنگ کی غلطی ہوسکتی ہے لیکن جرمانے کی وصولی میں 10 ماہ کی تاخیر حیران کن اور ناقابل قبول ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی شہری مانچسٹر میں پیش آیا تھا جہاں کیمرے کی مدد سے اوور اسپیڈنگ کرنے پر ایک ڈیلیوری بوائے پر 3 ماہ کے دوران چار روپے کے 26 چالان کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں