اشتہار

معمر خاتون نے عمارت سے گرنے والے شیرخوار کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں دادی نے عمارت کی کھڑکی سے گرنے والے شیر خوار بچے کو بچالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں ہیرو دادی نے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گرنے والے چھوٹے بچے کی جان بچالی، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

چونستھ سالہ سویتلانا سرانوفا سپر مارکیٹ سے گھر جارہی تھیں جب انہوں نے بچے ایگور ٹریکون کو اس وقت کیچ کرلیا جب وہ اپنے والدین کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر گیا تھا۔

- Advertisement -

یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ایگور اپنی ماں کے ساتھ کھیل رہا تھا لیکن وہ اچانک ہی کھڑکی جانب چلا گیا اس کی میں اسے تنہا چھوڑ کر فیڈر بنانے کے لیے چلی گئی تھی۔

دادی کا بچے کو بچانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی ایک بیٹی اور دو جڑواں بچے ہیں جس میں ایک لڑکا شامل ہے اور ایک بچی 18 ماہ کی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے اسے دور سے کھڑکی میں کھڑا دیکھا تھا اور پھر مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا کروں، میں نے سوچا کہ اگر میں نے اسے نہیں پکڑا تو میری آنکھوں کے سامنے اس کی جان چلی جائے گی۔

بچے کی دادی نے مزید بتایا کہ اس کے والد نے انہیں کچھ رقم بطور انعام دی لیکن مجھے اس سے دکھ ہوا اور میں نے انہیں انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسے میرے بیگ میں موجود ہیں، لہٰذا یہ میرے ٹیبل پر گھر میں رکھے ہوئے ہیں، مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں