اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

سیالکوٹ انتخاب نہ جیتا تو ’میرا نام عطاتارڑ نہیں‘ ن لیگی رہنما کی پرانی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا دعویٰ کرنے والے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کی جانب سے سے کچھ وقت پہلے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

پروگرام پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور مسلم لیگ نون کے عطا تارڑ موجود تھے۔

گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے عثمان داڑ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 38 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی 53471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اہم ترین

مزید خبریں