اداکارہ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ معنی خیز پیغام بھی لکھا۔
نمرہ خان کے دوپٹے پر واضح طور پر پنجرہ دیکھا جاسکتا ہے جس سے پرندہ آزاد ہوتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’جا آزاد ہے تو آج سے جی لے اپنی زندگی۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے پیغام اور تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے اس معنی خیز پیغام پر بھی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں.
تصاویر میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔