تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی

گلگت: گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں جاری مون سون اسپیل نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر دس سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث مضافاتی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، طغیانی کی زد میں آکر مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔

ضلع دیامر میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور سیلاب سے متعدد مکانات بہہ گئے، مضافاتی علاقے کھنیر سمیت دیگر مقامات کا زمینی رابطہ منقطع ہے جبکہ سیلابی ریلوں سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بونر نالہ میں نو رہائشی مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے، دیامر انتظامیہ کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے بونر داس اور زیرو پوائنٹ کے قریب پانچ مقامات پر بند شاہراہِ قراقرم کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

شاہراہ قراقرم کی بحالی کے بعد گلگت اور چلاس کا راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے، رات گئے بابوسر ناراں نیشنل ہائی وے کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر چلاس کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہاہے، شدید بارشوں سے بے گھر ہونے والے متاثرہ افراد کو کمبل،ٹینٹ اور دیگرضروری اشیا فراہم کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -