اشتہار

خاتون کے سامنے اچانک ’سانپ‘ آگیا؟ ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون نے خالی ہاتھوں سے خوفناک سانپ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، خاتون کے حیران کن اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے زہریلے سانپ کو پکڑ کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ تباہ شدہ عمارت کے کمرے میں موجود ہے اور خاتون اسے پکڑنے کی کوشش کررہی ہے، خاتون پہلے سانپ کو پکڑنے کے لیے چھڑی کی مدد لیتی ہے پھر چھڑی کو پھینک دیتی ہے اور ہاتھوں سے اسے پکڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

- Advertisement -

خاتون سانپ کو ہاتھ سے پکڑنے کے بعد کمرے کے پچھلے حصے کی جانب جاتی ہے جہاں کھڑے دوسرے لوگ سانپ سے ڈرتے ہوئے پیچھے بھاگ جاتے ہیں اور وہ سانپ کو پکڑ کر ایک بوری میں ڈال دیتی ہے۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے اب تک 1.4 لاکھ سے زیادہ لائکس اور 19 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا جاچکا ہے، خاتون کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا ، "اس بہن کو موت کے ساتھ اس طرح کھیلنے کے لئے اولمپک میڈل بھی حاصل کرنا چاہئے۔” ایک اور نے لکھا ، "سانپ کو پکڑنے کی یہ سب سے خطرناک تکنیک ہے۔”

ایک تیسرے صارف نے مزید کہا ، "اگر میں ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہی سانپ کو دیکھتا ہوں تو مجھے دل کا دورہ پڑنے لگتا ہے …” ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "یہ سانپ پکڑنے والا انداز بہت ہی خطرناک ہے۔ اس کی خوش قسمتی تھی۔ "

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں