اشتہار

’2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر مکمل طور پر بحال ہونے کی امید‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن : آئرش فضائی کمپنی ریان ایئر نے 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کی بحالی کی نوید سنا دی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک وبا پھیلنے کے باعث بیشتر ممالک نے فضائی، سمندر و زمینی سرحدیں بند کردی تھیں جو ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔

متعدد ممالک میں کرونا وائرس ویکسینیشن کا عمل شروع ہونے کے بعد فضائی سفر کی بحالی شروع ہوئی تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکا۔

- Advertisement -

اب آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ایئر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کافی حد تک بحال ہوجائے گا۔

ریان ایئر گروپ کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل او لیری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فضائی صنعت اگلے موسم سرما تک بحال ہو جائے گی۔

جیسا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یورپ میں نوجوان افراد کی زیادہ تر تعداد کو ستمبر تک ویکسین لگ جائے گی تو ہم ہمیں امید ہے کہ 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کافی حد تک بحال ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ریان ایئر گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں 185 ملین ڈالرز خسارے میں تھی جب کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں بھی ریان ایئر کو 237 ملین یورو کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تاہم جون کے آخر تک فضائی کمپنی کو 371 ملین یورو کا منافع ہوا ہے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 125 ملین یورو تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں