اشتہار

عجیب الخلقت سمندری مخلوق برآمد، سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ساحل پر جانے والے رضاکار عجیب الخلقت سمندری مخلوق کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کے  ساحل پر جانے والے افراد کی نظر ساحل پر چلنے والے سیاہ رنگے کے کچھوے پر پڑی جس کے دو سر تھے۔

ریاستی پارک ایڈسٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس کچھوے کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ گزشتہ بدھ کو رضا کار شام کے وقت دورے پر نکلے تو انہیں دو سروں والا کچھوا نظر آیا۔

- Advertisement -

پارک کے مطابق ایک  اور ٹیم کو گزشتہ سال بھی دو سروں والا کچھوا ملا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھوے کی تصاویر وائرل ہوئیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دم بخود رہ گئے اور انہوں نے قدرت کے اس معجزے کو شاندار قرار دیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے جانداروں کی موجودگی کے حوالے سے ماہرین تحقیقات میں مصروف ہیں اور وہ ہر تھوڑے دن میں کسی ایسی جاندار شے کو تلاش کرلیتے ہیں، جو اس سے قبل کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔

جس طرح خشکی پر لاکھوں قسم کے جاندار موجود ہیں بالکل اُسی طرح سمندر کی گہرائی میں بھی مختلف آبی جانوروں کی موجودگی ہے، جس کے بارے میں ماہرین مختلف اوقات میں بتاتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں