اشتہار

بڑی خوشخبری: سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پر مملکت آنے کے خواہش مند افراد پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، اب سیاح سعودی عرب آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے وبائی صورت حال کے پیش نظر سیاحتی ویزے پر سفر روک دیا تھا، کسی غیرملکی سیاح کو مملکت آنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب مذکورہ ویزے پر سفر بحال کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی مکمل خوراک لینے والے سیاح آسکیں گے، مسافروں کو72گھنٹے کے دوران منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

No description available.

مسافروں کو ویکسی نیشن ڈوز سے متعلق ڈیٹا پورٹل پر رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

وزارت نے مزید کہا کہ مسافر عوامی مقامات پر توکلنا ایپ کے ذریعے داخل ہوسکتے ہیں، سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جانیے

خیال رہے کہ وبائی صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستانی سمیت دیگر چند ممالک پر سفری پابندی تاحال برقرار رکھی ہے، ہزاروں غیرملکی فضائی پابندی کے خاتمے کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب سعودی حکام نے کوروناویکسینیشن مہم کی استعداد کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں