اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز پر 8اگست تک صوبے میں مختلف پابندیوں کانفاذ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے مختلف سیکٹرز کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس میں کچھ شعبوں کو استشنیٰ دیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق وفاق کے زیر انتظام سیکٹرز بھی سندھ میں ایس اوپیز کےمطابق کام کرتے رہیں گے، فضائی آپریشن معمول کےمطابق جاری رہے گا، ریلوے70فیصدمسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھےگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے زیرانتظام دفاترمیں عملےکی تعدادکوکم کیاجائے گا، دفاتر آنے والے ملازمین ایس او پیز کے تحت اپنے دفتری امور انجام دیں گے، اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ سروسز معمول کےمطابق کام جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سے متعلق نیا لیٹر جاری
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن ، فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن سے متعلق اپنا بیان جاری کیا۔
اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرونا کےخلاف حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، زمینی حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لینےکے بعد ایسے فیصلے کیے گئے جن میں عوام کی صحت اور روزگار دونوں کے بارے میں سوچا گیا۔
اسد عمر نے کا کہا کہ ’ایسے پلیٹ فارم پر فیصلےکیے جہاں وفاقی، سول،ملٹری ادارے، صوبےموجود ہیں،این سی اوسی نے صوبوں کےساتھ مل کر کرونا کے خلاف حکمت عملی بنائی، قومی ہم آہنگی سےمرتب حکمت عملی نے کروناکی 3 لہر وں کوشکست دی،اگر ہر صوبہ اپنی مرضی کے فیصلےکرتا اور اپنے وسائل پر انحصار کرتا تو یہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت نے کل لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو فیصلے کیے اُن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، خاص طورپر صنعت ، ٹرانسپورٹ کی بندش جیسے فیصلے بہت سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد کیے جانے چاہیں، ہم نےکل بھی اور آج بھی صوبائی حکومت کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا، جس کی بنیاد پر جزوی تبدیلی کی گئی جو خوش آئند ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی
اسے بھی پڑھیں: کورونا کی تشویشناک صورت حال ، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ابھی بھی مزید ترمیم کی ضرورت ہے،امیدہےکل این سی او سی اجلاس میں سندھ حکومت مزید مشاورت کرے گی، حکمت عملی مشاورت سے وضع ہوگی اور حکمت عملی سے ریاست کےستون مل کر سندھ کےعوام کی صحت، روزگار کا دفاع کریں گے‘۔