پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات میں‌ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ  نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کا اطلاق یکم سے 15 اگست تک ہوگا، آئندہ 15 روز کی قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا معمول کے مطابق سمری ارسال کرے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم سے پندرہ اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 رپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت116روپے 53 پیسےپر برقرار ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 87 روپے 49 پیسے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں‌ بڑا اضافہ

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت کو 84 روپے 67 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے اوگرا سفارش پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بتایا تھا کہ 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے اور 140 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر ہے جبکہ پاکستان میں قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی کیونکہ اس میں اضافے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔ شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں