اشتہار

پنجاب حکومت کا کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے "کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شرح میں اضافہ ہواتو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

سیکریٹری صحت محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ لہر سےنمٹنےکےلئےکانٹی جنسی پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونےپائے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی چوتھی لہر کے وار خطرناک، مزید 62 افراد چل بسے

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پابندیوں سےبچنےکےلیےاحتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑنا چاہیے ،کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے مؤثر ہے، شہریوں سےاپیل ہے ماسک استعمال اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کےباعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانی ہوگی، ہر شہری کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، شہری کورونا ویکسی نیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی زندگیوں کےتحفظ کیلئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں