تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

یواے ای کا بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن سے متعلق بڑا ‏اعلان کر دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب یو اے ای میں بچوں کو بھی ‏ویکسین لگائی جائے گی۔

بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 3 سال سے 17 سال تک کے بچوں کو ‏چین کی سائینوفارم ویکسین لگائی جائے گی۔

سائینوفارم ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک مطالعاتی دورے کے بعد کیا گیا جس میں 900 بچوں نے ‏رضاکارانہ طور پر حصہ لیا اور ان کے والدین کی رضامندی بھی شامل تھی۔

خلیجی عرب ریاست کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے ‏اور اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک قریباً 80 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا ‏چکی ہے جب کہ 70 فیصد سے زائد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔

خلیجی ریاست میں پہلے ہی 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر بائیوان ٹیک ویکیسن لگائی جارہی ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -