جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ٹی 20 سے قبل پاکستان کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

گیانا: قومی ٹیم کے نوجوان جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے انجری سے نجات حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے اعظم خان کو فٹ قرار دے دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز نے اعظم خان کو اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور انہیں 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ روز چار میچز کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں